imtehan ki tayari pr mukalima in urdu, Ustad aur Talib ilam



امتحان کی تیاری پر مکالمہ 
استاد۔       (کلاس میں داخل ہوتے ہوئے) السلام علیکم
طلباء          وعلیکم السلام! صبح بخیر استادِ محترم
استاد          میرے روشن ستارے، صبح بخیر
اکرم         استاد صاحب، آج ہم درسی کتاب نہیں بڑھیں گے، ہمیں آپ سے چند اہم معلومات درکار ہیں۔
استاد          ضرور، آپ سوال کر سکتے ہیں۔
اکرم         جناب اگلے ہفتے ہیں امتحانت شروع ہونے والے ہیں، ہمیں اس حوالے سے رہنمائی دیں کہ ہم کیسے بہت اچھی تیار ی کرسکتے ہیں؟
استاد بہت خوب۔ مجھے فخر ہے کہ آپ اپنے اچھے مستقبل کے بارے میں فکر اور سوچ رکھتےہیں۔ وہ قومیں ہمیشہ ترقی اور عروج حاصل کرتی ہیں جن کے نوجوانوں کی سوچ اور فکر آپ جیسی ہو۔ امتحانات دراصل جانچ پڑتال کا ایک طریقہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ طلباء کی صلاحیتیں پھل پھول رہی ہیں۔
علی            جناب، بہت سے لوگ سارا سال کام کاج کرتے ہیں اور امتحانات کے چند دن کتابیں پڑھ کر امتحانات پاس کر لیتے ہیں تو اس طرح ہمارے اور ان کے درمیان کیا فرق رہا۔
استاد آپ نے بالکل ٹھیک کہا، مگر کیا ان کے پاس وہ علم ہے جو آپ کےپاس ہے؟ ان کےپاس صرف کتابوں کے وہ چند الفاظ ہیں جو پڑھ کر لکھ دیئے ۔ مگر آپ تو ان کی نسبت علم کا سمندر ہو۔
حمزہ   جناب میرے خیال میں صرف کتابیں پڑھ لینا ہی کافی نہیں بلکہ پڑھائی کے دوران اساتذہ جو معلومات دیتے ہیں اور اپنی زندگی کے تجربات بتاتے ہیں یہ ہی علم کی روح ہے۔
استاد شاباش حمزہ۔ بہت خوب بات کہی۔
علی            استاد صاحب۔ آپ ہمیں بتائیں کہ ہمیں امتحان کی تیاری کیسے کرنی چاہیے؟
استاد         آپ کے لیے بہت فکر کی بات نہں مگر لا پرواہی بھی نقصان دہ ہے۔ آپ مسلسل محنت کرتے رہیں، آج کا کام کل پر مت چھوڑیں جو پڑھیں اسے لکھ کر غلطیوں کی درستی ضرور کریں۔
اکمل         استاد صاحب کیا ہم مخصوص سوالات یاد کر کے امتحان کی اچھی تیاری کر سکتے ہیں؟
استاد یہ کوئی قابل یقین بات نہیں ہے۔ بعض اوقات پرچے میں ہماری توقع کے برعکس سوالات آ جاتے ہیں تو اس پریشانی سے بچنے کے لیے آپ کو اچھی طرح تیاری کی ضرورت ہو گی۔
اصغر         ویسے بھی ہم کتابیں تو پڑھ چکے ہیں اور تمام اسباق کے ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں اب تو ہمیں صرف دہرائی کرنا ہو گی۔
استاد بالکل ٹھیک کہا۔ آپ سب محنتی ہیں اور محنت ہی کامیابی کی سیڑھی ہے۔ دل لگا کر محنت کریں آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔
طلباء                 بہت شکریہ جناب۔ 

4 comments:

Disqus Shortname

Comments system